Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

لاہور، بلدیاتی الیکشن، جماعت اسلامی اپنے مرکز منصورہ سے ہی ہار گئی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ایک بڑا اپ سیٹ لاہور کے علاقے منصورہ میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں جماعت اسلامی اپنے مرکز سے ہی چیئرمین کا الیکشن ہار گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یو سی 112 منصورہ سے جماعت اسلامی کے حلقے سے بھی ن لیگ نے میدان مار لیا، ن لیگ کے نوید الحق کیانی 3585 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے امان اللہ 3315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مبصرین کے مطابق جماعت اسلامی کو اس الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے کہ پورے لاہور میں جماعت اسلامی ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ جن نشستوں پر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حمایت کی تھی وہاں بھی تحریک انصاف کا امیدوار بری طرح ناکام ہوا ہے۔ مبصرین کے مطابق پنجاب میں نون لیگ کی حکومت ہے اور لوگ باشعور ہو چکے ہیں کہ جو جماعت حکومت میں وہی اچھے انداز میں ترقیاتی کام کروا سکتی ہے جبکہ جماعت اسلامی کو لوگ چندہ تو دیتے ہیں ووٹ نہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>