Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31625

داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا رہوں گا، لارڈ نذیر احمد

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ برطانوی رُکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سے داعش کو فنڈنگ ہوئی ہے یا نہیں اس کے ثبوت موجود نہیں ہیں تاہم داعش کے خاتمے کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان اور عراق میں مسلمانوں کے قتل عام پر انٹرنیشنل کریمینل کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تحقیقات کرے، فرانسیسی شہر پیرس میں ہونے والے واقعات میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لارڈ نذیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان حکومت نے ہمیشہ دہشت گردی کے پیچھے بھارتی مداخلت کا واویلہ کیا مگر آج تک کسی بھی پلیٹ فارم پر بھارتی مداخلت کے ثبوت پیش نہیں کیے جو کہ لیڈر شپ کی کمزوری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جب دورہ برطانیہ پر لندن آئے تو میں نے پوری مسلم کمیونٹی کو اکٹھا کیا اور ہم نے بھرپور احتجاج کیا، بھارتی وزیراعظم کو برطانوی پارلیمنٹ وائٹ ہال میں داخل نہیں ہونے دیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31625

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>