Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

بحران کے خاتمے کےلیے فوجی و سفارتی راستے کھلے ہیں، ترک نائب وزیراعظم

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ شام کی حدود میں ترکی کی طرف سے روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد جاری بحران کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بحران کے خاتمے کےلیے فوجی و سفارتی راستے کھلے ہیں اور ایسا ماحول نہیں کہ ہم روس کے ساتھ اپنے روابط خراب کر لیں۔ انہوں نے قصر چانکایہ میں وزیراعظم احمد داود اولو کی صدارت میں منعقدہ وزرا کمیٹی کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی اکار نے کمیٹی کے اجلاس کو روسی طیارے کے گرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی، طیارے کے گراتے وقت اس کی قومیت کے بارے میں خبر نہیں تھی کیونکہ شامی کی فضائی حدود میں متعدد لڑاکا طیارے محو پرواز تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے سے اب تک روسی طیاروں نے متعدد بار ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جنہیں ہم نے منتبہ بھی کیا تھا۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم قورتولموش نے کہا ہے کہ اس بحران کے حل کےلیے ہم نے تمام عسکری و سفارتی راستے کھلے چھوڑے ہوئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ یہ مسئلہ طول حاصل کیے بغیر ختم ہو جائے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>