Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31605

فلائی اور، انڈر پاس کی تعمیر نا مکمل، فیصل آباد میں ٹریفک کا نظام متاثر

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں جھال چوک پر زیر تعمیر فلائی اور انڈر پاس کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث راستے بند ہو گئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا جھال چوک میں فلائی اور اور انڈر پاس کی تعمیر کا کام سال 2015 کے آغاز سے ہوا جسے ایک سال کی مدت میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا، لیکن کئی بار کام کی سست روی پر پراجیکٹ منیجر کو تبدیل کیا گیا۔ جبکہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے بھی کئی بار ڈیڈ لائن دی گئی اسکے باوجود 10 ماہ گزرجانے کے بعد بھی 75 فیصد کام مکمل ہو سکا ہے، بند راستوں جگہ جگہ کیچڑ اور گرد نے وہاں سے گزرنے والی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انڈر پاس اور فلائی اور کی تعمیر سے ستیانہ، سمندری روڈ اور گھنٹہ گھر جانے والے راستے آئے روز بند کر دیئے جاتے ہیں، جھال چوک پر بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے ایمبولنسز بھی پھنسی رہتی ہیں، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کو ایک سال کی ہی مدت میں مکمل کر لیں گے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بہتر تھا کہ اسے مقررہ وقت سے پہلے تعمیر کیا جاتا، فلائی اور اور انڈر پاس سست روی سے جاری تعمیر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پراجیکٹ فرروی 2016 میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31605

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>