Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

شجاع خانزادہ حملہ کیس، ملزم کے ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے شجاع خانزادہ حملہ کیس کے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے ملزم قاسم معاویہ کو سول جج شاہد حمید چودھری کے رُوبرُو پیش کیا۔ پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں 3 دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں مگر تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی جس کے باعث چالان مکمل نہیں ہو رہا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ چالان مکمل کرنے کیلئے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ عدالت نے ملزم قاسم معاویہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 15 دسمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے اور آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے چالان بھی عدالت پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو اپنے ڈیرے پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اہل علاقہ کے مسائل سن رہے تھے، خودکش حملہ اتنا شدید تھا کہ ڈیرے کی پوری چھت وہاں موجود لوگوں کے اوپر گر گئی تھی جس میں شجاع خانزادہ  اور دیگر 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

Latest Images

Trending Articles