Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

نبی رحمتﷺ نے عدل پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، محترمہ کلثوم قمر

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن وومن لیگ تربیت کی مرکزی ناظمہ کلثوم قمر نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کو اسلام میں عزت و مقام کا وہ رتبہ ملا، جس پر جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ منہاج القرآن وومن لیگ کی رہنما نے کہا کہ دنیا میں ذلیل و رسوا ہونے والی عورت کو نبی رحمتﷺ کی دنیا میں آمد پر عزت و مقام کا وہ رتبہ ملا، جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج پھر عورت کو ذلیل و رسوا کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں، جن سے بچاؤ کے لئے ہمیں حضرت محمد مصطفیﷺ کے نقش قدم پر چلنا ہو گا۔ فیصل آباد میں خواتین کی محفل میلاد مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمانہ کفر میں پیدا ہونے والی بیٹی کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا، جبکہ رحمت دو عالمﷺ نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، جس کی مثال آج تک دنیا میں نہیں ملتی، اسلام کا قائم کردہ عدل و انصاف اور برابری کا معاشرہ صدیوں تک قائم رہا، مگر آہستہ آہستہ باطل طاغوتی طاقتوں کے لالچ زدہ ایجنٹوں نے جہاں اسلام کی بہت سی قدروں کو پامال کیا وہاں عورت کے عظیم باکردار مقام کو گرا کر دوبارہ ذلیل و رسوا کرنے کی گھناؤنی سازشیں ہو رہی ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>