Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

طاہر اشرفی نے سعودی عرب کی جانب سے آیت اللہ شیخ باقر نمر کے قتل کو درست اقدام قرار دیدیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اپنے ملک کے قوانین کے مطابق اپنے شہریوں کو سزا دینا ایک درست عمل ہے جس پر مشہد میں سعودی قونصلیٹ کا جلایا جانا اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرے کسی بھی صورت درست قدم نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب یا کسی اور اسلامی ملک کے خلاف مہم چلانا افسوسناک امر ہے اور اس پر حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل کی طرف دیکھنا چاہیے اور پاکستان سے متصل مسائل پر اپنی سیاسی اور مذہبی اقدامات کو اٹھانا چاہیے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>