پاکستان نے ایران سعودیہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔ پاکستانی سفارتی چینلز کے ذریعے ایران اور سعودیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کو دوست اور خیرخواہ ہونے کے ناطے کوشش کر رہا ہے کہ ان اہم اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لائے اور صورتحال کسی ممکنہ تصادم کی طرف نہ جائے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر جمعرات کو پاکستان کے دورہ پر آئیں گے اور پاکستانی قیادت کے ساتھ تفصیلی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی حکام کی کوشش ہو گی کہ ایران سعودی تناو میں کمی لائی جائے تاکہ حالات بہتری کی طرف جائیں۔ پاکستان میں نئے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے منگل کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں ایران سعودی کشیدہ تعلقات کا ذکر ہوا۔ مشیر خارجہ نے ایرانی سفیر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔