اسلام ٹائمز۔ بونیر اور چترال سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مالاکنڈ ڈویژن، بونیر، نوشہرہ اور چترال سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحد ی علاقہ جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں اب تک 100 سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔