Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

صوبہ سندھ میں امن صوبائی حکومت کی کاوشوں سے قائم ہوا ہے، سید قائم علی شاہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جو اس وقت امن و امان قائم ہوا ہے اس میں خالصتاً حکومت سندھ کی کاوشیں ہیں اور وفاق کا یہ دعویٰ کہ سندھ خصوصاً کراچی میں امن ان کی وجہ سے قائم ہوا ہے ایک دکھاوے کی بات ہے کیونکہ تمام تر وسائل حکومت سندھ کے استعمال ہوئے ہیں اور یقینا اس میں رینجرز کا بھی کردار ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ جو سندھ میں امن و امان نافذ کرنے کے دعوے کرتے ہیں صرف ایک دفعہ ہی سندھ میں تشریف لائے تھے اور کہا تھا کہ اس مسئلے کو خود ہی سنبھالیں چنانچہ یہ مسائل ہم نے خود ہی سنبھالے ہیں اور الحمد اللہ ہم نے اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بات انہوں نے گاؤں خانپور جونیجو تعلقہ خیر پور ناتھن شاہ ضلع دادو میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان قائم کرنے کے بعد ہماری اولین ترجیح لوگوں کو بڑی تعداد میں روزگار فراہم کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے وہ علاقے جہاں تک ابھی ترقی کاپہیہ نہیں پہنچا تھا وہاں پر بڑی تعداد میں ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دادو کی پی پی پی کیلئے بڑی قربانیاں ہیں چنانچہ ضلع دادو کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جائیگا اور بڑی تعداد میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>