Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

لاہور کے تعلیمی اداروں کو پولیس نے اپنے سسٹم سے لنک اپ کر لیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کا اجلاس، شہر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو پولیس نے اپنے سسٹم کیساتھ لنک اپ کر لیا۔ سی سی پی او  امین وینس کا کہنا ہے کہ شہر کے سکولوں کو اے اور اے پلس کیٹیگری میں تقسیم کر کے مزید سیکورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں ہونیوالے اجلاس میں کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایس ایس پی سپیشل برانچ شوکت عباس، ایس ایس پی سیکورٹی اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا، ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ شہر کے 6 ہزار 3 سو 65 سکولوں میں سے 3 سو 38 سکولوں کو اے اور اے پلس کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، جن کی سیکورٹی کیلئے پی آر یو فورس کو سیکورٹی بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح تمام سکولوں میں پنک بٹن لگا دیے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دبایا جائےگا، جس کی فوری طور پر اُس علاقے کے ایس پی کو اطلاع مل جائے گی، جبکہ کوئیک رسپانس فورس اور تمام اداروں کو بھی ریڈ الرٹ رکھا گیا ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>