Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31625

وانا ڈویژن کے تمام بچے بہت جلد سکولوں میں ہونگے، ظفرالاسلام خٹک

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفرالاسلام خٹک نے کہا ہے کہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی علاقے کیلئے خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وانا ویلفیئر پر مجھے مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے کہ یہ وانا سب ڈویژن کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا) کے ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب میں منعقدہ ماس انرولمنٹ کمپین کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی مردان محمد سعید وزیر، کسٹم کلکٹر نصراللہ خان وزیر کے علاوہ سینئر صحافی سیلاب محسود اور وانا پریس کلب کے صدر ظفر خان کے علاوہ صحافیوں، مشران و ملکان اور تعلیمی اداروں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پی اے جنوبی وزیرستان نے کہاکہ مجھے توقع ہے کہ علاقے میں قیام امن اور تعلیم کے فروغ کیلئے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن ہمیشہ کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کریگی۔ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ وزیر نے کہا کہ وانا سب ڈویژن میں تعلیم کی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے اور تمام سرکاری سکولوں کو فعال بنانے میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کرتی رہیگی اور آج کا سیمینار سال 2016ء میں تعلیم کی آواز کو گھر گھر تک پہنچانے کی ماس انرولمنٹ کمپین کا حصہ ہے اور اپریل کے وسط تک مختلف شہروں میں اسی طرح کے سیمنارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی مردان محمد سعید وزیرنے کہاکہ وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کارکنان، مشران، ملکان اور طلباء کے مختلف رضاکار گروپ بنائینگے جو وانا سب ڈویژن کے تمام گھروں کے دروازوں پر دستک دے کر والدین سے اپنے بچوں کو سکول میں داخلے کی بھیک مانگیں گے۔ سنیئر صحافی سیلاب محسود کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں پورے ملک میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نیک جذبے کی بدولت وانا تعلیم کے میدان میں ایک مثال قائم کریگا اور ہر جگہ لوگ ایک دوسرے کو واوا کی مثالیں دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کمپین کے بعد وانا سب ڈویژن کے تمام بچے اور بچیوں کا سکول میں داخلہ کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31625

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>