اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی بے حرمتی، وحشیانہ تشدد، انسانیت پسند دنیا اور انسانی حقوق کی خواتین تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ مہذب دنیا کی خواتین تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کرائیں، بھارت جو انسانی حقوق کا علمبردار کہلاتا ہے اسے بین الاقوامی دنیا میں مکمل طور پر ایکسپوز کریں گے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کریں گے، کشمیریوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔