Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

فیصل آباد، ڈاکووں کا کیش وین پر حملہ، تین محافظ جاں بحق

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ ڈاکووں نے فائرنگ کرکے کیش وین کے تین محافظوں کو قتل کردیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں مسلح ڈاکووں نے نجی بینک کی کیش وین لوٹ لی اور اس کے تین سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سمندری کے علاقے میں کیش وین اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھی کہ کالے رنگ کی کار میں سوار تین ڈاکووں نے اس وقت شدید فائرنگ کردی، جب کیش وین سے کیش منتقل کرنے کی تیاری جاری تھی۔ اچانک اور شدید فائرنگ سے سکیورٹی گارڈز کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ فائرنگ کی زد میں آکر تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکو اپنے ساتھ کیش کے تین تھیلے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>