Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

گلگت بلتستان میں کہیں گندم کی قلت نہیں، حاجی جانباز خان

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیرخوراک گلگت بلتستان حاجی جانباز خان نے کہا ہے کہ جو فلور ملیں کرپشن میں ملوث ہوں گی ان کو بلیک لسٹ کرکے بند کر دیا جائے گا اور کسی کو عوام کی گندم میں کرپشن کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے میں وزیرخوراک بنا ہوں گندم کی کوئی کرپشن نہیں ہو رہی ہے، میں نے چوری پر قابو پالیا ہے اگر آج بھی کوئی من مانی کر رہا ہے تو اس کو ٹھیک کرنا مجھے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اتنی گندم آرہی ہے کہ ہم خود حیران ہیں، اللہ کے فضل وکرم سے کہیں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے، اگر کسی ضلع میں گندم کی قلت ہے تو اس ضلع کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ ہمیں بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپوز گندم سے بھرے ہوئے ہیں کہیں گندم کی کوئی قلت نہیں مخالفین خواہ مخواہ گندم کے مسئلے پر گمراہ کن پروپیگنڈے پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گندم کی کرپشن کرنے والوں کو بھگایا ہے، میری موجودگی میں آئندہ کوئی کرپشن نہیں کرسکتا، ہماری حکومت کرپشن کے سخت خلاف ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>