Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

جیلوں میں نظربندوں کی حالت زار پر جماعت اسلامی کو تشویش

$
0
0
اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جیلوں اور پولیس تھانوں کے علاوہ غیر ریاستی جیلوں میں بھی کشمیری حریت نواز لیڈروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ناکردہ گناہوں کی پاداش میں سالہا سال سے قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کررہے ہیں ان میں سے ایسے محبوسین بھی شامل ہیں جن کو عوام کے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے بنیاد الزامات کی آڑ میں عمر قید کی سزائیں بھی دی گئی ہیں ان میں نمایاں طور پر ڈاکتر محمد قاسم فکتو، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، محمد ایوب بٹ، محمد امین ڈار وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی حریت لیڈروں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے غلط، غیر قانونی اور غیر اخلاقی استعمال سے رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ہے جس کی واضح مثال مسرت عالم بٹ کی نظر بندی ہے۔ اس کے علاوہ باہر کی جیلوں میں ان سیاسی قیدیوں اور نظر بندوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی تحت ضابطہ فراہم نہیں کی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں ایسے کئی نظر بندوں کی صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر ان تمام سیاسی نظر بندوں اور قیدیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی اور جرأت پر خراج پیش کرتی ہے۔ نیز انسانی حقوق کے بین الاقوامی اور مقامی اداروں پر زور دیتی ہے کہ وہ ان محبوسین کی بدحالی کا نوٹس لے کر ان کے ساتھ معاندانہ رویہ کو رکوانے کی خاطر ضروری اقدامات کریں۔ نیز جماعت اسلامی کا زور دار مطالبہ ہے کہ طویل عرصے سے قید اور نظر بند محبوسین کو بلاشرط رہا کیا جائے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>