Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31774

آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا 13واں مرحلہ 11 اپریل سے شروع ہوگا، عمر محسود

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمینٹ اتھارٹی کے ایجنسی کوآرڈینیٹر سید عمر محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا عمل 11 اپریل سے شروع ہوگا، جس کے لئے پری رجسٹریشن، پولیٹکل کمپاونڈ ٹانک میں 24 مارچ سے شروع ہوگا، جو دس دنوں تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی واپسی 11 اپریل سے خرگئی کے مقام سے شروع ہوگی جو 16 مئی تک جاری رہے گی۔ واپسی کے 13ویں مرحلے میں جنوبی وزیرستان کے تمام پانچ تحصیل سروئکئی، تیارزہ، سراروغہ، لدھا اور مکین کے 39 دیہات کے 30 ہزار خاندانوں کو اپنے آبائی علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمینٹ اتھارٹی کے مطابق پچھلے چھ سالوں میں ابتک 27 ہزار خاندانوں کو اپنے علاقوں میں واپس بھیجا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے جنوبی وزیرستان کے تحصیل سروئکئی، تیارزہ، سراروغہ، لدھا اور مکین میں اکتوبر 2009ء میں تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا تھا، جس کے نتجے میں لاکھوں لوگ بےگھر ہوئے اور متاثرین کی واپسی کا عمل 4 دسمبر 2010ء کو شروع کیا گیا تھا، جوکہ تاحال مرحلہ وار جاری ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31774

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>