اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس عالمی سازش ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں کو خود احتسابی کے لیے اپنی جماعتوں میں پیش ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکی ترقی کے لیے متحد ہوکر آپریشن ضرب عضب کو مضبوط کریں۔