Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31784

علامہ اقبال ملت اسلامیہ خاص طور پر برصغیر کے ایک عظیم محسن، میرواعظ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء کے امیر و حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے شاعر مشرق حضرت علامہ سر محمد اقبال ؒ کو ان کے 78ویں یوم وصال پر فلسفی شاعر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انہیں ملت اسلامیہ خاص طور پر برصغیر کا ایک عظیم محسن قرار دیا۔ میرواعظ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی الہامی شاعری اور فلسفے سے خدا اعتمادی اور خود اعتمادی کی تعلیم کو عام کرنے اور ملت خوابیدہ میںصور اسرافیل پھونکنے کا فریضہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف ایک عظیم انقلابی نوعیت کے حقیقی پسند شاعر تھے بلکہ علامہ نے مشرق و مغرب کی خاک چھان کر قرآن حکیم اور پیغمبر اسلام آنحضرت (ص) کی آفاقی تعلیمات کو جدید اسلوب میں پیش کرکے دنیا کو انسان دوستی، اخوت و محبت، رواداری اور بقائے باہم کی تعلیم دی۔ میرواعظ نے کہا کہ برصغیر میں علامہ اقبال کی ہی واحد شخصیت ہے جنہوں نے سب سے پہلے دو قومی نظریئے کو پیش فرمایا اور تصور پاکستان کا خاکہ پیش کیا۔ میرواعظ نے کہاکہ موجودہ وقت میں جبکہ ہر چہار سو ،خودغرضی ، افراتفری اور چھینا چھپٹی کا ماحول پورے شباب پر ہے ایسے میں علامہ اقبال کے پیغام خودی کو عام سے عام تر کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایک فلاحی اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام میں مدد مل سکے اور دنیائے انسانیت امن وسکون کی زندگی گزار سکے۔ درایں اثنا جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو ان کی 78ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہ امت مسلمہ پر ان کے کافی احسانات ہیں اور نوجوں نسل ان کے کلام میں موجود پیغام سے فیض حاصل کررہے ہیں۔ شبیر احمد شاہ نے اقبال ؒ کے کلام کو اسلام اور حریتِ افکار کی ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سسکتی انسانیت اور مغلوب قوموں کے لئے ان کے پیغام سے رہنمائی مل رہی ہے اور معاشرے کی تطہیر، اپنی اصلاح آپ، خودی اور خود داری اور جہد مسلسل سے متعلق ایک داعی کے لئے بھی علامہ اقبالؒ کا کلام کسی مہمیز سے کم نہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31784

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>