Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31823

مصطفیٰ کمال پر مخالفین نے انڈے اور ٹماٹر برسا دیئے، دورہ ملتوی کر کے واپس لوٹنا پڑا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال پر سیاسی مخالفین نے انڈے اور ٹماٹر برسا دیئے۔ سماء ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ کمال جیسے ہی ناظم آباد کے دورے کیلئے علاقے میں داخل ہوئے تو لوگوں نے انکی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں سے دھاوا بول دیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے آج ناظم آباد کا دورہ کرنا تھا جس پر اہل علاقہ نے پہلے سے ہی پلاننگ کر رکھی تھی اور انہوں نے جیسے ہی ان کی گاڑی علاقے میں داخل ہوتے دیکھی تو خواتین اور بچوں نے گندے انڈے اور ٹماٹروں سے حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے صورت حال پر قابو پایا اور مصطفیٰ کمال کو باحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد مصطفیٰ کمال کو ناظم آباد کا دورہ کئے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31823

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>