اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نواز شریف بچاؤ تحریک جمہوریت کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت پانامہ لیکس کے ایسے ٹی اوز بنانا چاہتی ہے، جس سے وزیر اعظم کی فیملی کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا تحفظ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعظم کو کسی صورت بھی سیاسی شہید نہیں بننے دے گی۔