Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

سابق وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، راجہ ذکریا خان

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ تنظیم تحفظ حقوق گلگت بلتستان کے بانی و چیئرمین راجہ ذکریا خان نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر اسکردو حلقہ نمبر 1 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران سابق وزیراعلٰی سید مہدی شاہ اسکردو کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، مہدی شاہ چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی اور نون لیگ کے مابین تصادم ہو اور مہدی شاہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا چاہتا تھا۔ میں راجہ جلال کی دور اندیشی کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اقتدار کو اہمیت نہ دیتے ہوئے نہ صرف قوم کو فتنے سے بچایا بلکہ ہماری قدیم رویات کو قائم رکھتے ہوئے احتجاج کی مخالفت کرتے ہوئے تہذیب وامن کو قائم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک ووٹ کے تحفظ کے لئے مہدی شاہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ مہدی شاہ عمر رسیدہ سیاست دان ہیں، سنا ہے عمر کے ساتھ ساتھ دماغ بھی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ مہدی شاہ اگر زیرک سیاستدان ہوتا تو جو موقع مہدی شاہ کو ملا تھا اس موقع پر علاقے کی تعمیر وترقی پر توجہ دیتے۔ سابق وزیراعظم گیلانی سمیت تمام مرکزی قائدین نے گلگت بلتستان کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے جو کچھ کیا ہے وہ قوم کبھی نہیں بھول سکتی۔ آج قوم جس نہج پر کھڑا ہے اس کا ذمہ دار مہدی شاہ ٹولہ ہے۔ آج علاقے میں اعلانیہ کرپشن کا جو رسم چل نکلی ہے اس کا بانی بھی مہدی شاہ ٹولہ ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>