اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ حویلی میں محکمہ اطلاعات کے دفتر کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات کے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہر شعبہ زندگی میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انھوں ںے کہا کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا کوئی بھی سبز باغ دکھا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔