Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

عیدگاہ پروگرام پر قدغن، پائین شہر میں پابندیوں سے آبادی محصور

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق، حریت رہنما خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسی کے موقعہ پر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے عید گاہ چلو پروگرام کو ناکام بناتے ہوئے انتظامیہ نے پائین شہر میں سخت ترین پابندیاں نافذ کرکے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا جبکہ بعض مقامات پر مکمل جبکہ بعض جگہوں پر جزوی ہڑتال کے نتیجے میں مجموعی طور معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ اس دوران میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ سمیت متعدد مزاحتمی لیڈران کو اپنے گھروں میں نظر بند رکھا گیا جبکہ پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران کئی حریت کارکنان کو حراست میں لیا۔ حریت کانفرنس (م) نے میرواعظ مولانا محمد فاروق، عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی یاد میں مکمل ہڑتال کی کال دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزار شہداء عیدگاہ پر ایک جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے حریت کے عیدگاہ پروگرام کو امسال بھی ناکام بنادیا۔ جس کے تحت پائین شہر کے مہاراج گنج، رعنا واری، صفا کدل، صورہ، نگین، خانیار اور نوہٹہ تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئیں اور ان علاقوں میں پولیس اور فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔ ان علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کو خاردار تار کے ذریعے سیل کردیا گیا تھا اور پائین شہر کی گلی کوچوں میں پولیس کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ کئی علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ انہیں گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران حریت کانفرنس (م) کی کال پر اگرچہ سرینگر اور دیگر کچھ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج رہی تاہم مجموعی طور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ہڑتال کا جزوی اثر دیکھنے کو ملا۔ کچھ ایک جگہوں کو چھوڑ کر شہر اور اسکے مضافات میں دکانیں اور کاروباری ادارے کھلے رہے اور گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی جزوی رہی۔ ہڑتال اور فورسز تعیناتی کی وجہ سے معمول کے حالات میں انتہائی مصروف رہنے والے بازاروں میں ویرانی چھائی رہی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31635

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>