Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

بھاجپا لیڈر لال سنگھ کا مسلمانوں سے متعلق متنازعہ ریمارکس

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر وزیر جنگلات چودھری لعل سنگھ جموں میں مسلم کسانوں کو 1947ء کی یاد دہانی کرانے سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ جہاں ان کسانوں نے پولیس کے پاس شکایت درج کرکے وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا وہیں اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے 25 مئی سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس سے قبل ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں کا ایک وفد، جس میں ایک ہندو کسان بھی شامل تھا، 18 مئی کو لال سنگھ کی سرکاری رہائشگاہ پر باغاتی زمین سے متعلق کچھ مسائل کے نپٹانے کیلئے ان کے پاس گیا تھا۔ کسانوں کی جانب سے پولیس سٹیشن گاندھی نگر میں درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے ”وزیر نے ہمارے نام پوچھے اور یہ جان کر کہ ہم مسلم ہیں، انہوں نے ہماری بات سنے بغیر ہمارے طبقہ کے خلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا اور کہا کہ اوئے گوجرو تم 1947ء بھول گئے ہو؟“۔ یاد رہے کہ 1947ء میں فرقہ وارانہ قوتوں نے حکومت کی آشیرواد سے جموں خطہ میں 4 لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ ادھر اپوزیشن نیشنل کانفر نس نے ”انتہائی اشتعال انگیز، ہتک آمیز، توہین آمیز“ زبان استعمال کرنے پر ان کا استعفیٰ طلب کیا ہے۔ سینئر نیشنل کانفرنس لیڈران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ”اگر لال سنگھ مستعفی نہیں ہوجاتے ہیں تو وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو انہیں وزارتی کونسل سے بے دخل کرنا چاہئے کیونکہ وزیر کے غیر ذمہ دارانہ برتاﺅ سے جموں میں پر امن ماحول اور آپسی بھائی چارہ کو شدید زک پہنچنے کا احتمال ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>