Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

آرمی چیف کی عبدالستارایدھی کی جلد صحت یابی کیلیے دعا، گلدستہ بھجوایا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے عبدالستار ایدھی کے نام پیغام میں ان کی درازی عمر کیلیے خصوصی دعا بھی کی ہے، عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق آرمی چیف نے عبدالستار ایدھی کیلیے گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی 2013 سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ہفتے میں 3 مرتبہ ڈائیلاسز کراتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے بھی انہیں بیرون ملک علاج کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہ کرسرکاری اسپتال میں ہی علاج کرانا چاہتے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>