Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

امریکی کانگریس کمیٹی کی پاکستان کی امداد ختم کرنے کی سفارشات امریکہ کی پالیسی نہیں، سرتاج عزیز

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ امریکی کانگریس کمیٹی کی پاکستان کی امداد ختم کرنے کی سفارشات امریکہ کی پالیسی نہیں ہے، چیئرمین سینٹ رضا ربانی کہتے ہیں کہ امریکہ نے کل کے جہادیوں کو آج دہشت گرد قرار دیا۔ امریکی عہدیداروں نے کھل کر داعش کی حمایت کی۔ امریکی ارکان کانگریس کے پاکستان مخالف بیانات پر سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں امریکی وفد نے دورہ پاکستان میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کانگریس پاکستان امداد میں کٹوتی کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کانگریس کی سطح پر پاکستان مخالف زبان استعمال نہیں ہوگی۔ امریکہ کو باور کرایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے قربانیاں دی ہیں۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پاکستان پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔ امریکی عہدیدار داعش کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی مذمات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مردوں نے عورت کو اپنی ملکیت سمجھنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کا باپ اپنے بیٹوں کو بیٹی کا خون معاف کردے گا، ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی میں رہنماوں کی گرفتاریوں کے خلاف سینٹ اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31714

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>