Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

22 جولائی کو مجلس وحدت مسلمین کی کال پر بلتستان بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دیا جائیگا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح بلتستان کے اہم مقامات پر عوام دھرنا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلتستان کے مختلف مقامات پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے اہم شاہراہوں پر علامتی دھرنا دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں گلگت اسکردو روڈ، کے ٹو روڈ، کرگل لداخ روڈ، گانچھے روڈ، سیاچن جانے والی شاہراہ سمیت یادگار شہداء اسکردو کے مقام پر مین شاہراہ بند رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روندو، یادگار شہداء اسکردو، گول، کھرمنگ، خپلو اور شگر کے مختلف مقامات پر شام پانچ بجے سے سات بجے تک علامتی دھرنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین بلتستان کی جانب سے 13 مئی سے احتجاجی دھرنا یادگار شہداء اسکردو پر جاری ہے اور 22 جولائی کو عوام کی خصوصی شرکت ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین بلتستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر خطے میں موجود سیاحوں، مہمانوں اور ٹرانسپورٹروں سے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر نہ کرنے کی گزارش کی جا رہی ہے، تاکہ سیاح کم سے کم مشکلات سے دوچار ہوں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

Latest Images

Trending Articles

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>