Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

بین القبائل مسائل کے حل کیلئے سدرن ریجن اتحاد قائم

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ مختلف قبائل پر مشتمل سدرن ریجن اتحاد قائم کیا گیا ہے کہ جو قبائل کے قبائل کے آپسی مسائل کے حل کیلئے معاون و مددگار ہوگا۔ کرک، لکی مروت، بنوں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف قبائل نے قبیلوں کے مابین مسائل کے حل کیلئے یہ اتحاد قائم کیا ہے۔ اس بارے کرک میں خٹک اتحاد کے صدر حاجی محمد الیاس کے حجرے پر مروت، وزیر، داوڑ، محسود، بنوسی اور خٹک قبائل کے عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنوبی اضلاع کے اس اتحاد کی سربراہی کیلئے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ملک جہانگیر وزیر کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حاجی محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں اکثر جب کوئی اغوا یا چوری کا واقعہ پیش آتا ہے، یا پھر دیگر ایسے مسائل جب پیش آتے ہیں تو یہ قبیلے ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں اور ان میں تصادم اور جھڑپیں ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جن کو بات چیت کے زریعے حل کرنے کیلئے سدرن ریجن اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اتحاد کے صدر نے مزید بتایا کہ دیگر اضلاع کو شامل کرنے کیلئے وہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی زعما سے بھی بات کرینگے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>