اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاوٹنگ کے زیر اہتمام وادی نلتر میں چھ روزہ اسکائوٹ کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں امامیہ اسکائوٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی. وادی نلتر میں منعقد ہونے والے اسکاوٹ کیمپ میں آئی ایس او کے مقامی سینئرز اور علمائے کرام نے عقائد، احکام، اخلاق، سیرت، تعلیمات قرآن اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگلت ڈویژن کے صدر راحت علی نے خصوصی طور پر اسکاوٹ کیمپ میں شرکت کی اور اسکاوٹس سے خطاب کیا۔