Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

کشمیر کونسل، 4 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چار نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری بدھ کو اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل سیکرٹریٹ کی عمارت میں ہوئی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف لینے والے نومنتخب ارکان میں مختار احمد خان عباسی، اختر پرویز اعوان، پرویز اختر اور محمد یونس میر شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے نومنتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام اور وہاں کی ریاستی اسمبلی نے نومنتخب ارکان کو جس معزز ایوان کا پانچ سال کے لیے رکن بنایا ہے اس ایوان کا نمائندہ ہونے کے ناطے سے ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آزادکشمیر کے عوام کے اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے بھرپور خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی اور نوجوان بھارتی ظلم و بربریت کا بڑی بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں اور پاکستان سے محبت اور وابستگی کے اظہار میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نومنتخب ارکان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خودارادیت کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار اد ا کریں تاکہ اس مسئلے کی جانب بین الاقوامی دنیا کی توجہ مرکوز کرائی جا سکے۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہاکہ میں اُمید کرتا ہوں کہ معزز ارکان 1974ء کے عبوری آئین میں دیے گئے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے خلوص نیت سے آزادکشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔ حلف برداری تقریب سے قبل مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31744

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>