Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31605

محبت رسولﷺ مسلمان کا اصل ہتھیار ہے، سیکولر سوچ نے معاشرے کا بیڑا غرق کر دیا ہے، مفتی عبدالعلیم جلالی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے مرکزی رہنما مفتی عبدالعلیم جلالی نے فیصل آباد میں تحریک صراط مستقیم کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لادینیت اور لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے علماء و مشائخ کی سرپرستی میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ حضور نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی انسانیت کی بقاء ہے، قرآن و سنت سے دوری مسلمانوں کو پستیوں میں دھکیل رہی ہے، محبت رسولﷺ مسلمان کا اصل ہتھیار ہے، مغرب کی مسلط کردہ سیکولر سوچ نے معاشرے کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک صراط مستقیم نوجوانوں کی اصلاح کیلئے یونین کونسل سطح پر تربیتی ورکشاپس منعقد کرے گی۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے رہنما کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے، حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31605

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>