Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

جمعیت علماء اسلام مضبوط ہو گی تو دینی مدارس بھی محفوظ ہوں گے، ڈاکٹر عتیق الرحمن

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) پنجاب کے صوبائی امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے جھنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے بلاتفریق اور موثر احتساب ناگزیر ہے، بعض سیاسی قوتیں احتسابی عمل کو متنازعہ بنا کر احتساب سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں۔ جھنگ میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام مضبوط ہو گی تو دینی مدارس بھی محفوظ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ آئین سے بالاتر نہیں، آئین پر عمل درآمد سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور جمہوریت بھی مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی وجہ سے امن قائم ہوا، اس لیے اس کے اختیارات میں لمبی توسیع ہونی چاہیے۔ اس موقع پر مولانا ذوالفقار نقشبندی، شہباز گجر ایڈووکیٹ، اقبال اعوان، ملک عبدالرزاق کھوکھر، عبد الرحمن عزیز، قاری اقبال حیدری، اقبال شیروانی نے بھی خطاب کیا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>