اسلام ٹائمز۔ نومنتخب ممبر اسمبلی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی کا دھیرکوٹ، ارجہ، مہاجر کیمپ منگ بجری پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ دھیرکوٹ کے مقام پر عبدالرشید ترابی لطیف خلیق، نثار شائق، راجہ مہتاب اشرف، راجہ خالد محمود نے تقریب سے خطاب کیا۔ مہاجر کیمپ منگ بجری میں خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے ہمارے بھائی انتہائی قابل احترام ہیں۔ انہیں تنہا نہ پہلے چھوڑا اور نہ اب چھوڑیں گے۔ بجری کیمپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ برہانی وانی کی شہادت نے ہمارے اندر ایک نیا جذبہ جہاد اور جذبہ شہادت پیدا کر دیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب سیزفائر لائن ختم ہو کر رہے گی۔