Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

ہیلی کاپٹر عملے کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری، عملہ ہماری تحویل میں ہے، طالبان

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نوازشریف نے افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنیوالے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ افغان صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے اور اس ہیلی کاپٹر کا عملہ یرغمال بنائے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تمام افراد کی باحفاظت بازیابی کی درخواست کر دی ہے اور افغانستان میں متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بارے میں فکر مند ہیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ اور اس کی وجہ سے 6 پاکستانیوں سمیت 7 افراد کے یرغمال بنائے جانے پر پنجاب حکومت وفاق اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کے مطابق وفاقی حکومت ،جنرل راحیل شریف او ر افغان حکام سے رابطے میں ہیں انہوں نے یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے صوبہ لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی اس دوران طالبان نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر میں سوار سات افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ان سات افراد میں سے ایک روسی جب کہ دیگر چھ پاکستانی تھے۔ پنجاب کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے روس جا رہا تھا جب کہ افغانستان کی حدود استعمال کرنے سے قبل افغان حکام سے اجازت لی گئی تھی۔ دوسری جانب طالبان کے سینئر کمانڈر نے تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے تمام افراد ان کی تحویل میں ہیں اور بالکل محفوظہ ہیں۔ سینئر طالبان کمانڈر نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے، عملے کی رہائی سے متعلق پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے، پاکستان کو افغان یا امریکی حکام سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ عملہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، ان کا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، انہیں چائے اور کھانے سمیت تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31655

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>