Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

مقبوضہ کشمیر، عوامی سیلاب سڑکوں پر امڈ آیا، شکارہ ریلی بھی برآمد

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ کرفیو اور ناکہ بندیوں کی توڑ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے ترال قصبہ میں عوامی انقلاب سڑکوں پر امڈ آیا جس میں علیحدگی پسند لیڈران، مقامی علماء سمیت سماج کے تمام طبقوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ ادھر ضلع اننت ناگ میں آزادی کے حق میں شکارہ ریلی برآمد ہوئی۔ پانی پر تیرتے کشتیوں پر سبز جھنڈے آویزان تھے جبکہ اس دلکش منظر کے دوران آزادی کے ترانوں کی گونج سے جہلم کے کنارے پر بیٹھے لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وہ بھی جلوسوں کی صورت میں آگے بڑھنے لگے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لوگوں نے مقامی سطح پر ترال اور پدگام پورہ چلو کال دی تھی۔ احتجاجی کال کو ناکام بنانے کیلئے ترال تحصیل اور پدگام پورہ کے مفصلات میں غیر اعلانیہ کرفیو اور ناکہ بندی کی تھی تاہم لوگوں نے ان ناکہ بندیوں کو عبور اور کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی سیلاب کو منتشر نہیں ہونے دیا اور ہزاروں مجمع کو پرامن طور کنٹرول کیا اور راستے میں جگہ جگہ قابض فورسز کی تعیناتی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی۔ مظاہرین نے مارچ کے دوران اسلام اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے جبکہ حالیہ ہلاکتوں کے خلاف بھی سخت نعرے بازی کی گئی۔ جلوسوں کے ساتھ لوگوں سے بھری گاڑیاں بھی موجود تھیں جن پر سبز اور سیاہ رنگ کے پرچم لگائے گئے تھے جب کہ لوگوں کے فلک شگاف نعروں سے ترال قصبہ دن بھر گونجتا رہا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31724

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>