Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31784

کوئٹہ، ایف سی اہلکاروں سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دہشت گردوں اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق سریاب کے علاقے ہزار گنجی میں ایف سی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، تو ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دو رائفل، ایک کلاشنکوف، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے اور ان کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31784

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>