Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

پاراچنار، جشن آزادی کیلئے تیاری جوش و خروش سے جاری

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جشن آزادی کے سلسلے میں تیاری جوش و خروش سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں عوام نے اپنے پیارے ملک پاکستان سے اظہار محبت کی خاطر یوم آزادی کے موقع پر اپنی گاڑیوں، دکانوں، گھروں اور محلوں کو پاکستانی پرچموں سے مزین کردیا۔ اکثر سکولوں اور کئی مقامات پر آج ہی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ کل 14 اگست کو سرکاری سطح پر گونر ہاوس پاراچنار اور کرم ملیشیا میں جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ کرم ایجنسی کے عوام کی جانب سے دیگر کئی مقامات پر جشن آزادی کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31694

Latest Images

Trending Articles

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>