Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

کالعدم جماعت کو ریلی کی اجازت، سول سوسائٹی کا اسلام آباد انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کالعدم اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں جس کے خلاف سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت سول سوسائٹی اسلام آباد کی نمائندہ گل زہرہ نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق نعرے درج تھے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوہ کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کی ریلیاں ثابت کرتی ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہو رہا، حکومت اور ریاستی اداروں کا سانحہ کوئٹہ کے بعد بھی کالعدم جماعتوں کو کھلے عام سرگرمیوں کی اجازت دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کالعدم جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن اس کے باوجود ریلی نکالی گئی۔ ہم کالعدم جماعت کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31704

Latest Images

Trending Articles

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>