Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31794

مودی ہوں یا را سن لیں، ہماری سرحدیں محفوظ اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، جنرل راحیل شریف

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور خفیہ ایجنسی را کو متنبہ کیا ہے کہ مودی ہوں یا را سن لیں، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا گلگت میں سی پیک منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمنوں اور ان کی چالوں کو سمجھتے ہیں۔ آرمی چیف نے واشگاف الفاظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام دیا ہے کہ وہ سن لیں کہ ہم ملکی سلامتی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت میں سی پیک کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک اور سرحدیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں، دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقا کی جنگ ہے، اسی طرح لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ہو رہی ہے، سی پیک کی سکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے۔ جنرل راحیل شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقاکی جنگ ہے، اسی طرح لڑیں گے، چینی قیادت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کو اُرمچی کی طرح ترقی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں، دہشت گری کے طوفان پر جس طرح قابو پایا کوئی اور ایسا نہ کرسکا، فوج سب کے بھلے کے لئے کام کر رہی ہے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31794

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>