Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد لاہور میں سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو کرسچن آبادیوں اور عدالتوں کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پشاور اور مردان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے تمام افسروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ سیکورٹی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا جائے اور جہاں جہاں سیکورٹی انتظامات بہتر نہیں وہاں کے انچارجز کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور کرسچن آبادیوں کے پاس پٹرولنگ بڑھائی جائے، مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے جائیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31645

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>