Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

مقبوضہ کشمیر میں بے چینی کے خاتمہ کیلئے ہر ایک کیساتھ مذاکرات ضروری، ڈاکٹر کرن سنگھ

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ آف اںڈیا ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ 4 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے دورے پر آنے والے کل جماعتی وفد کو یہاں جاری بے چینی کے خاتمہ کیلئے ہر ایک کے ساتھ بات کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا ’’یہ میری ذاتی رائے ہے کہ کل جماعتی وفد کو ہر اُس فرد سے بات کرنی چاہئے جو بات چیت کیلئے تیار ہو کیونکہ مذاکرات کے ذریعے ہی کوئی پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے‘‘۔ اپنے سرینگر دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے آزادی پسند رہنما بھی کل جماعتی وفد کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہونے چاہیے، اگر وہ پہلے ہی کہیں کہ وہ بات چیت کیلئے تیار نہیں ہیں تو مذاکرات کیسے ممکن ہوسکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے انہیں تکلیف محسوس ہوئی ہے اور وہ لوگوں کا درد بانٹنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’’میں پہلے ہی آنا چاہتا تھا لیکن یہاں کرفیو نافذ تھا، میں یہاں لوگوں کا درد بانٹنے آیا ہوں۔ میں گزشتہ دو ماہ کی صورتحال سے تکلیف محسوس کررہا ہوں۔ کئی نوجوان مر گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ تجارت اور سیاحت ٹھپ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل متاثر ہورہا ہے کیونکہ ہڑتالوں اور کرفیو کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’’میں یہاں آپ سب سے ملنے آیا ہوں تاکہ میں آپ سے پوچھ سکوں کہ کیا ہو رہا ہے اور میں آپ کی بات سنوں۔ میں ہمدردی ظاہر کرنے آیا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ امن لوٹ آئے‘‘۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>