Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

مردان، ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، پولیس اہلکار سمیت 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے بعد مردان میں دہشت گردوں نے وکلا کو نشانہ بنا لیا، ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے کئے گئے، جس میں پولیس اہلکار سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مردان کی ضلع کچہری میں ایک کے بعد دوسرا دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے خودکش بمبار نے گیٹ پر تلاشی سے بچنے کیلئے پہلے دستی بم سے حملہ کیا اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد وہاں قیامت صغریٰ مچ گئی۔ ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور شہریوں کے ساتھ مل کر تڑپتے زخمیوں کو اٹھا اٹھا کر ہسپتال پہنچاتے رہے۔ بم دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران ضلع کچہری کے اندر سے بھی فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2015ء میں مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر پر خودکش حملے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>