Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674

صہیونی وطاغوتی طاقتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونیوالے وطن عزیز کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں، صاحبزادہ فیاض الحسن قادری

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سلطان باہوؒ ٹرسٹ صاحبزادہ فیاض الحسن قادری نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہونیوالے وطن عزیز کیخلاف صہیونی و طاغوتی طاقتیں سازشیں کر رہی ہیں۔ شورکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان باہو ٹرسٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ثابت کر دیا کہ وہ را کا ایجنٹ ہے جو پاکستان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی طرف سے الطاف حسین سے علیحدگی کا اعلان مستحسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، لیکن موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے، ملک کی حفاظت کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے خالد غنی چودھری، مہتمم مدرسہ جامعہ سلطانیہ مفتی نصیر الدین نصیر، رضا شاہ گیلانی، بلال سلطان، ظفر گوشی بھی موجود تھے۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31674


<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>