اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں باقی ملک کی طرح ملک کے اہلسنت نشین علاقوں میں بھی عید مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اسلامی جمہوریہ میں اہلسنت مسلمانان کے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات زاہدان،سنندج،شمالی خراسان اور بندر ترکمن میں ہوئے جن میں اہلسنت مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اسی طرح سنت ابراہیمی کی یاد میں قربانی کے جانور بھی ذبح کیے گئے۔