Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31774

گلگت بلتستان میں یکم اکتوبر کو ثقافتی ٹوپی ڈے منایا جائے گا

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی ثقافت کی بھرپور ترویج کے لیے یکم اکتوبر 2016ء کو مقامی ثقافتی ٹوپی اور شانٹی کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازاں یکم ستمبر کو یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرتے ہوئے اب نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کا مقصد مقامی ثقافت اور گلگت بلتستان کی متنوع و منفرد روایات کی بھرپور تشہیر کرنا ہے تاکہ ملک بھر سمیت دنیا میں گلگت بلتستان کی خوبصورت روایات کو متعارف کرایا جاسکے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر منایا جانے والا یہ دن ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جائے گا اور اس سلسلے میں واک سمیت دیگر کلچرل تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ اس فیصلے سے امید کی جاتی ہے کہ علاقے میں پاکستان کے دیگر علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو یہاں کی دلچسپ، منفرد روایات اور خوبصورت رسمیں دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31774

Latest Images

Trending Articles



Latest Images

<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>