Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

پرویز خٹک کی کارکنان کو برہان انٹر چینج پر ہی آرام کی ہدایت

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ برہان انٹر چینج پر موجود ہے۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے کارکنان کو برہان انٹر چینج پر ہی آرام کی ہدایت کر دی ہے۔ برھان انٹرچینج سے آگے بڑھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن واپس برہان انٹرچینج آگئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ برہان انٹرچینج پہنچ گیا۔ دن بھر کی مسافت کے بعد اب پرویز خٹک نے کارکنوں کو آرام کی ہدایت کی تاہم یہاں پہنچنے پر انہیں سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑا۔ قافلے کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کے لیے انٹرچینج پر واقع پل کے نیچے کنٹینرز کی دو منزلہ دیوار بنائی گئی۔ آگے بڑھنے کی کوشش کرنے پر کارکنوں کو پل پر موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کردیا۔ آگے نہ بڑھ سکے تو یہاں بھی مشتعل کارکنوں نے جھاڑیوں کو آگ لگائی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>