Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی بھی جیب کٹ گئی

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ان دنوں سیاستدانوں کی جیبیں کٹنے کے واقعات پے درپے رونما ہو رہے ہیں اور شاطر جیب کترے آنکھ بچاتے ہی انتہائی چالاکی سے جیبیں کاٹ رہے ہیں، جس کا ایک اور واقعہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے ساتھ پیش آیا اور چور بڑی آسانی سے ان کی جیب پر ہاتھ صاف کرگیا۔  تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر کی جیل سے رہائی کے موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی کہ اسی دوران چور نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عامر خان کی جیب پر ہاتھ صاف کر دیا۔ عامر خان کو جب علم ہوا کہ چور نے ان کی جیب کاٹ لی ہے، تو وہ اس پر بڑی معصومیت سے چور سے اپیل کرنے لگے، اور انہوں نے کہا کہ چور بھائی آپ میرے پرس میں موجود پیسے رکھ لیں، لیکن شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات مجھے واپس کر دیں۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31664

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>