Quantcast
Channel: اسلام ٹائمز - مقبول ترین عناوین :: مکمل نسخہ
Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

گلگت، یوم حسینؑ کی تصویری جھلکیاں

$
0
0
اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت کے طلباء نے انتظامیہ اور حکومت کو اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا، جب اچانک سے وائس چانسلر کے آفس کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات جمع ہوگئے اور یوم حسین ؑ منانے کا اہتمام شروع کر دیا۔ ہزاروں کی تعداد میں جامعہ قراقرم کے طلباء نے امام عالی مقام کا ذکر ان سنگین ترین حالات میں کیا، جب یوم حسین ؑ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں میں مذہبی تقریبات پر پابندی عائد کی ہوئی تھی اور اس کی خلاف ورزی پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہوا تھا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے طلباء نے یوم حسین ؑ کی تقریب میں امام عالی مقام پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور حمد و نعت، منقبت و سلام سے دلوں کو گرمایا۔ یوم حسینؑ کی تقریب میں مقررین نے امام حسین ؑ اور واقعہ کربلا پر تفصیلی گفتگو کی اور عصر حاضر میں کربلا والوں کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

Viewing all articles
Browse latest Browse all 31684

Trending Articles



<script src="https://jsc.adskeeper.com/r/s/rssing.com.1596347.js" async> </script>