اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی عوام کو کرپشن اور ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں دے سکی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ملک بھر میں کم کردیا گیا ہے، دو ہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ کی عوام کو کرپشن اور ڈانس کے علاوہ کچھ نہیں دیا، پانامہ لیکس کے معاملے میں عدالت پر مکمل اعتماد ہے اور امید رکھتے ہیں کہ سرخرو ہوں گے۔ عابد شیر علی کا پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول پہلے اپنی اداؤں پر غور کریں اور سندھ کو عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس دلائیں۔